ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پلاسٹک استعمال کرنے والی دکانوں پر جرمانہ

پلاسٹک استعمال کرنے والی دکانوں پر جرمانہ

Sun, 14 Aug 2016 10:37:20    S.O. News Service

بنگلورو13؍اگست(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)لال باغ کے احاطہ میں آج بی بی ایم پی نے مختلف دکانوں پر چھاپے مارے اور وہاں پلاسٹک کا استعمال کرنے پر دکانداروں پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔ بی بی ایم پی کے سینئر ہیلتھ سپرنٹنڈنٹ کمار کی قیادت میں مختلف دکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ اس موقع پر بی بی ایم پی افسران کو یہاں سے بھاری مقدار میں پلاسٹک برآمد ہوا ، افسران نے اسے ضبط کرلیا۔ جن دکانوں میں پلاسٹک استعمال کیا جارہاتھا ان دکان داروں پر جرمانہ بھی لاگوکیا گیا۔ 


Share: